کاروار8؍نومبر (ایس او نیوز) کاروار کے مشہور و معروف نذیر احمد یو شیخ کو کرناٹکا راجیہ اتسوا ایوارڈ تفویض کیے جانے پر کنڑا ساہتیہ پریشدکاروار کی طرف سے تہنیت کی گئی۔
سرکاری پری یونیورسٹی کالج کاروار میں منعقدہ تہنیتی اجلاس میں ستیش سائیل ایم ایل اے کاروار انکولہ نے نذیرصاحب کی عزت افزائی کی۔ اس موقع پر کنڑا ساہتیہ پریشد شمالی کینرا کے صدر اروند کرکی کوڈی، جناب سید خلیل اللہ، ڈاکٹر ایس ڈی نائک، شریمتی انو کلس، پرنسپال گورنمنٹ کالج ستیش نائک کے علاوہ اسٹاف اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔